حکومت نے آئندہ دو ہفتوں کیلئے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے کی سطح پر آگی۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی بیشی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت 263روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 79پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12بجے سے کردیا گیا ہے جو آئندہ 15روز تک قابل عمل ہوں گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی صورتحال کو پیشِ نظر رکھ کر کیا گیا۔
ڈیزل کی قیمت میں کمی اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کے فیصلے کو شہریوں کی بڑی تعداد نے حوصلہ افزا قرار دیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثبت اثرات پڑنے کی توقع کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








