یہ کیا تھا؟ ندھی اگروال بے قابو ہجوم میں پھنس گئیں، دھکے دینے کی شرمناک ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

ندھی اگروال
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی اداکارہ ندھی اگروال اپنی نئی فلم دی راجہ صاحب کے گیت ساہنا ساہنا کے  لانچ ایونٹ کے دوران بے قابو ہجوم نے گھیر لیا۔ عوام کے نیدھی کو دھکے دینے کی شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندھی اگروال کو ہجوم کے متعدد افراد نے دھکے دئیے جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیت کے النچ ایونٹ میں عوام کی بڑی تعداد ندھی اگروال کو گاڑی تک پہنچنے نہیں دے رہی۔

ویڈیو میں ہجوم نے اداکارہ کو گھیر لیا اور دھکیلنے کی کوشش بھی کی جس کے نتیجے میں اداکارہ ندھی اگروال کے چہرے پر پریشانی پھیلی ہوئی نظر آنے لگی۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جن میں اداکارہ کو سکیورٹی ٹیم کی وموجدگی کے باوجود گاڑی تک پہنچنے میں دشواری ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mana chalanachitralu (@mana_chalanachitralu)

بمشکل تمام گاڑی تک پہنچنے کے بعد اداکارہ ندھی اگروال نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے کہا کہ یہ کیا تھا؟ واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید حیرت، تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پریشان کن اور غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیا۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں غیر ملکی کھلاڑی، اپنے ہی وطن کے فنکار اور مشہور شخصیات سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں جو آئے روز بھارت میں اس قسم کے تماشوں کا باعث بنتا ہے۔

Related Posts