کراچی میں گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ کراچی کے علاقے بفر زون میں پیش آیا۔ پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کو 11 دسمبر کو تکلیف دہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم تاحال مفرور ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متأثرہ خاتون کی مدعیت میں تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے جسے جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر مارپیٹ کرتا ہے اور بار بار ایک بات دہرائی جاتی ہے کہ تم نے بہت بڑی غلطی کردی۔ تشدد کے دوران خاتون کو سیڑھیوں سے دھکا دینے کی ویڈیو تاحال سوشل میڈیا پر موجود ہے۔
A domestic worker, Yasmin, was allegedly assaulted by a man named Noman at house No. 30-5 in Buffer Zone, Sector 15-B. The victim has appealed to authorities for justice and protection, fearing further attacks…🇵🇰 pic.twitter.com/qgh5oJxb07
— THE UNKNOWN MAN (@Theunk13) December 18, 2025
ویڈیو میں ملزم کے علاوہ ایک خاتون بھی ہے جو خاتون کو چھڑانے کی کوشش کرتی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام نعمان ہے جبکہ یہ واقعہ بفر زون کے سیکٹر 15بی میں پیش آیا۔ تشدد سے متأثرہ خاتون یاسمین نے ملزم کے مزید حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








