صدر مملکت نے طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

طارق محمود جہانگیری
(فوٹو: آن لائن)

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دئیے گئے ہائیکورٹ جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت پر طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی جبکہ یہ منظوری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی تھی۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے سے قبل جسٹس جہانگیری کے ہائیکورٹ بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اپنی تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور جج اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں تھے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنایا۔

Related Posts