امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ناسکار ریس کے چیمپین گریگ ہفلے، اپنی اہلیہ، 14سالہ بیٹی ایما اور 5سالہ بیٹے رائیڈر سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ روز امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے اسٹیٹسویل ریجنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں سیسنا سی 550 نجی جیٹ طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد واپس لینڈنگ کی ناکام کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں شدید آتشزدگی ہوئی۔ طیارے نے صبح تقریباً 10 بجے ٹیک آف کیا تھا لیکن جلد ہی واپس لوٹنے کی کوشش میں رن وے کے مشرقی سرے پر گر گیا۔ طیارے پر سوار تمام 7افراد ہلاک ہوگئے جن میں گریگ ہفلے اور اہل خانہ کے علاوہ معروف پائلٹ ڈینس ڈٹن، بیٹے جیک ڈتن اور دیگر شامل تھے۔
BREAKING: NASCAR champion Greg Biffle, his wife, daughter, and son have died in a plane crash in North Carolina 🙏😔
pic.twitter.com/Hr9mRJrnMG— Daily Loud (@DailyLoud) December 18, 2025
خوفناک حادثے کے نتیجے میں نارتھ کیرولائنا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ دونوں کے رشتہ داروں کو اس غم نے تباہ کن غم میں مبتلا کردیا۔ 55سالہ ناسکار ڈرائیور گریگ ہفلے ناسکار کی تاریخ کے 75 عظیم ترین ڈرائیورز میں شمار ہوتے تھے جس نے کیرئیر کے دوران 19 کپ سیریز ریسوں کی ٹرافی اپنے نام کی۔
Report from NASCAR, The jet took off from the airport at 10:06 a.m., but quickly turned around. According to flightaware, the plane crashed at 10:15 a.m.
RIP Greg Briffle. 💔pic.twitter.com/4Tyasaykh4
— The Random Guy (@RandomTheGuy_) December 18, 2025
سال 2000 میں گریگ ہفلے نے ٹرک سیریز اور 2002 میں ایکسفٹنی سیریز کی چیمپین شپ جیتی۔ وہ 2023 میں ناسکار کی 75ویں سالگرہ پر اعزاز پانے والے ڈرائیورز میں بھی شامل تھے جبکہ حالیہ برسوں میں ہفلے کو انسانی ہمدردی کے کارناموں کے باعث بھی شہرت ملی۔ وہ 2024 میں اپنے ہیلی کاپٹر سے نارتھ کیرولائنا کے متأثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچاتے رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








