کلب چوک جی او آر حملہ کیس، عدالت نے پی ٹی آئی کے بڑے رہنماؤں کو 10، 10سال قید کی سزا سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کلب چوک جی او آر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے بڑے رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے کلب چوک جی او آر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنماؤں بشمول یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔ اے ٹی سی نے یاسمین رشید، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کے ہمراہ انہیں بھی 10 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے عسکری تحقیقاتی ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈی جی جنرل (ر) فیض حمید کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا 11دسمبر کو کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف مقدمہ 15 ماہ تک چلایا گیا۔ ان کے خلاف چاروں الزامات درست ثابت ہوئے۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام ضوابط کے تحت قانونی کارروائی کو مکمل کرلیا۔

Related Posts