لاہور: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور کے یوٹیلٹی اسٹور پہنچے تو ایک بچے نے ان سے معصومانہ فرمائش کی کہ وزیر اعظم عمران خان کو میرا سلام کہئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز شیئر کی گئی ویڈیو میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لاہور کے ایک یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران ایک بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچے کے قریب جا کر اس کی بات سنی۔ بچے نے صدرِ مملکت سے فرمائش کی کہ وزیر اعظم عمران خان کو میرا سلام دیجئے گا۔
بچے کی فرمائش پر ہنستے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان تک آپ کا سلام ضرور پہنچائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی یکساں مقبول ہو گئے ہیں۔
"عمران خان کو میرا سلام دینا"
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے لاہور کے دورے کے دوران یوٹیلیٹی اسٹور میں موجود بچے کی معصومانہ فرمائش.#PresidentInLahore pic.twitter.com/UoVerHFrQP
— Arif Alvi Updates (@ArifAlviUpdates) January 25, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نریندر مودی حکومت میں آر ایس ایس ایجنڈے کی ہٹلر کے فاشسٹ اہداف سے مماثلت پوری دنیا میں تسلیم کی جارہی ہے۔
ٹوئٹر پر 10 جنوری کو اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلپ امریکا کی ریاست نیو ہمپشائر سے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آر ایس ایس کی ہٹلر سے مماثلت تسلیم کی جارہی ہے۔صدرِ مملکت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








