پسند کی شادی کے چند ماہ بعد بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا درندہ صفت شخص پکڑا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

پنجاب کے علاقے چونیاں میں پسند کی شادی کے 4 ماہ بعد بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک بیوہ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی تھی، جسے اس نےگلا دبا کر قتل کیا اور لاش خشک نہر میں دبا دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کھڈیاں کی رہائشی سلمیٰ بی بی نے 12 دسمبر کو اپنی 26 سالہ بیٹی کائنات کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقتولہ کائنات بیوہ اور 2 بچوں کی ماں تھی، ملزم ذیشان نے 4 ماہ قبل اس سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس نےملزم کو شاملِ تفتیش کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا، جس کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش خشک نہر ڈھنگ شاہ سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قصور ہسپتال منتقل کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔

Related Posts