منیلا: امریکا کا بحریہ ہیلی کاپٹر عسکری آپریشن کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 5 فوجی اہلکار سوار تھے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فلپائن کے سمندر میں پیش آیا جہاں ایم ایچ 60 ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے باوجود اہلکاروں کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں امریکی وارشپ اور جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس ٹیمی شریک ہوئی جبکہ جاپانی کوسٹ گارڈز نے بھی امریکی بحریہ کی مدد کی۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا اسے کسی امریکا مخالف ملک یا دہشت گردوں نے نشانہ بنا کر سمندر میں گرایا، تاہم متاثرہ فوجی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے،ہیلی کاپٹر سینٹ کلاؤڈ کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا۔
ہیلی کاپٹر نے 6 دسمبر کو ٹیسٹ پرواز کے لیے اڑان بھری تھی جس میں تین گارڈمین سوار تھے،ادھر منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے کہا کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم انہوں نے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
مزید پڑھیں: منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثہ، 3 فوجی ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








