ٹورنٹو کیس کی گتھیاں سلجھیں گی یا مزید الجھیں گی؟ ہمنشی کھرانہ اور عبدالغفوری کا انوکھا رشتہ منظر عام پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 30 سالہ انڈین نژاد خاتون ہمنشی کھرانہ کو ان کے مبینہ مسلم پارٹنر نے قتل کر دیا۔پولیس نے اسے قتل عمد قرار دیتے ہوئے خاتون کے ساتھی عبدالغفوری (32 سال) کے خلاف کینیڈا بھر میں گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ہے اور عوام سے ملزم کی کوئی بھی معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو تشدد (انٹیمیٹ پارٹنر وائلنس) کا نتیجہ معلوم ہوتا ہےکیونکہ ملزم اور مقتولہ ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے اور ان کے درمیان قریبی رشتہ تھا۔

واقعہ 19 دسمبر 2025 کی رات پیش آیا جب ٹورنٹو پولیس کو علاقے میں ایک خاتون کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی۔ رات بھر تلاش کے بعد 20 دسمبر کی صبح تقریباً 6:30 بجے ایک رہائش گاہ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ہومی سائیڈ یونٹ کو کیس سونپ دیا۔

مقتولہ کی شناخت:

ہمنشی کھرانہ، 30 سالہ، ٹورنٹو کی رہائشی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر متحرک تھیں اور خود کو ٹورنٹو بیسڈ ڈیجیٹل کری ایٹر کہتی تھیں۔

ملزم کی تفصیلات:

عبدالغفوری 32 سالہ بھی ٹورنٹو کا رہائشی ہے۔ پولیس نے اس کی تصویر جاری کر کے عوام سے معلومات مانگی ہیں۔ اس پر فرسٹ ڈگری مرڈر کا الزام ہے، جو کینیڈا میں سنگین ترین جرم ہے۔

انڈین قونصلٹ کا ردعمل:

ٹورنٹو میں انڈین قونصلیٹ نے واقعے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قونصلیٹ کی طرف سے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا گیا کہ وہ نوجوان انڈین خاتون کے قتل سے گہرے صدمے میں ہیں اور متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں۔ قونصلیٹ مقامی حکام کے ساتھ مل کر خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

پولیس عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ اگر کسی کو ملزم کی کوئی معلومات ہوں تو فوری رابطہ کریں۔ یہ 2025 کا ٹورنٹو میں 40واں قتل کا کیس ہے۔

Related Posts