برطانوی سرزمین سے فیلڈ مارشل کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان سراپا احتجاج، ڈیمارش پر برطانیہ نے شواہد مانگ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر
(فوٹو: آن لائن)

برطانوی سرزمین سے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قتل کی دھمکیاں دینے کے معاملے پر پاکستان سراپا احتجاج ہے جبکہ ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان سے شواہد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج ہوا، جس میں پاکستان مخالف نعرے بازی ہوئی۔ فیلڈ مارشل کو دھمکایا گیا۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ڈی مارش دینے پر برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ جرم کے شواہد فراہم کیے جائیں۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانئیہ میں پولیس اور پراسیکیوشن حکومت سے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔اگر کوئی غیر ملکی حکومت ہماری سرزمین پر کسی جرم کا شبہ کرتی ہے تو شواہد پولیس لائشن کو فراہم کریں۔ برطانوی پولیس قانون کے مطابق اس مواد پر تفتیش کرے گی۔ قانون شکنی ثابت ہوئی تو فوجداری تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن ترجمان نے کہاکہ ہر معاملے کو نمٹانے کیلئے برطانوی قانون کی پیروی کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیر گردش ویڈیوز میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ برطانیہ ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے۔ یہ عناصر پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Related Posts