پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے رواں ہفتے کے دوران تاریخی بلندی پر پہنچتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے جبکہ کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈنگ کرتی نظر آئی جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 996 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور بینچ مارک انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 400 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہفتہ وار بلند ترین سطح 1لاکھ 72 ہزار 582پوائنٹس نوٹ کی گئی جبکہ بینچ مارک انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1لاکھ 70 ہزار 641 پوائنٹس رہی۔ مارکیٹ میں یومیہ اوسط تجارتی حجم 3.5فیصد کم ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا یومیہ اوسط تجارتی حجم 1اعشاریہ 1ارب 100 شیئرز رہا جبکہ رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 7اعشاریہ 6ارب روپے کا اضافہ ہوا اور کل کیپٹلائزیشن 19 ہزار 465ارب کی سطح پر آگئی اور ڈالرز میں مالی حجم 70ارب ڈالرز سے بھی زائد ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








