پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 124ویں مڈ شپ مین اور 32ویں شارٹ کمیشن کورس کے کیڈٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں شرکت کی جس میں کمانڈر رائل بحرین نیول فورس مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس رئیر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے۔
تقریب کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب کے مہمانِ خصوصی رئیر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی کا پرتپاک استقبال کیا۔ کیڈٹس نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کی کارکردگی کی تعریف کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل نے کہا کہ پاکستانی نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے پر فخر ہے اور کیڈٹس کی بہترین صلاحیتیں ملک و قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ دیگر ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینا پاکستان نیول اکیڈمی کا فخر ہے۔ بحرین پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے مضبوط رشتوں سے منسلک ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








