پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج تاریخ کی نئی بلندی کو پہنچ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ ایک موقعے پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1918پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندی پر جاپہنچی جب 100 انڈیکس کو 1لاکھ 74 ہزار 319 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ کچھ دیر بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس کو 1511پوائنٹس اضافے کے ساتھ 173912 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک ہفتے میں تاریخی بلندی پر پہنچتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا جبکہ کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈنگ کرتی نظر آئی جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 996 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور بینچ مارک انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 400 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہفتہ وار بلند ترین سطح 1لاکھ 72 ہزار 582پوائنٹس نوٹ کی گئی جبکہ بینچ مارک انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1لاکھ 70 ہزار 641 پوائنٹس رہی۔ مارکیٹ میں یومیہ اوسط تجارتی حجم 3.5فیصد کم ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








