وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بعد رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے لائیو پروگرام کے دوران بھی مداخلت ہوئی ہے، ٹاک شو کے دوران بیٹے نے رقص شروع کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اس وقت ہوئی جب نجی ٹیو ی کے ایک لائیو پروگرام میں شیر افضل مروت کے بیٹے نے رقص کیا۔ پروگرام کے میزابان عادل نظامی ملک کی سیاسی صورتحال پر سنجیدہ گفتگو میں مصروف تھے کہ پروگرام کا ماحول بدل کر رہ گیا۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بیٹا میری توجہ ہٹانے کا باعث بنا، جس کی میں نے منت کرکے واپس جانے کو کہا۔ اس موقعے پر شریک مہمان سامعہ خان نے بھی ہنسنا شروع کردیا۔ میزبان عادل نظامی نے کہا کہ آج کل اس طرح کی ویڈیوز عام ہوچکی ہیں، بہتر ہے کہ بچے کو کچھ فاصلے پر جا کر رقص کرنے دیں۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی شیر افضل مروت کے بیٹے نے پروگرام کے دوران ہی رقص شروع کردیا تھا، واقعے کی مختلف ویڈیوز آج بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں، جبکہ شیر افضل مروت، جو ماضی میں پی ٹی آئی سے وابستہ رہے ہیں، ایک سنجیدہ رکن قومی اسمبلی اور سیاستدان سمجھے جاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








