بالی وڈ اسٹار ارشد وارثی کے لیے سب سے زیادہ افسوسناک فلم! جانیں کیا تھا سبب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ کے مقبول اداکار ارشد وارثی جو اپنی شاندار مزاحیہ ٹائمنگ اور یادگار کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی 2004 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ہلچل ان کے لیے ایک بدترین تجربہ تھا اور یہ ان کا سب سے زیادہ افسوسناک پروجیکٹ ہے۔

دی للن ٹاپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ارشد وارثی نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ انہیں اسکرین رائٹر نیرج ورما نے قائل کر کے کروایا تھا۔ ورما نے انہیں وعدہ کیا تھا کہ فلم میں ان کا کردار ہیرا پھیری فرنچائز میں اکشے کمار کے مشہور کردار جیسا ہوگا جس کی وجہ سے ارشد نے پروجیکٹ سائن کر لیا۔

شوٹنگ شروع ہوئی تو ارشد کو احساس ہوا کہ وعدہ کردہ کردار اور حقیقت میں فرق آسمان زمین جتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈ ہیرو کا دوست ہونا اور اصل میں لیڈ کردار کا حصہ ہونا دو بالکل مختلف باتیں ہیں۔

ان کی مایوسی اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب سیٹ پر انہیں بڑے سائز کے کپڑے دیے گئے جنہیں ارشد نے مذاقاً خواتین کی نائٹیز (رات کے گاؤن) سے تشبیہ دی۔ تجربہ اتنا برا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے تقریباً آدھے حصے تک ارشد وارثی نے اپنے ذاتی کپڑے پہن کر کام کیا۔

پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہوں نے فلم مکمل ضرور کر لی لیکن انہیں شک ہے کہ ڈائریکٹر پریادارشن کو ان کی عدم اطمینان کا پتہ تک چلا ہوگا۔

فلم ہلچل میں ارشد وارثی نے لکی بھلہ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایک اینسمبل کاسٹ والی فلم تھی جس میں اکشے کھنہ، کرینہ کپور خان، سنیل شیٹی، پریش راول اور دیگر اداکار شامل تھے۔ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی لیکن ارشد وارثی کے لیے یہ ایک افسوسناک یادگار بن گئی۔

Related Posts