کراچی تباہی سے بچ گیا، وزیر داخلہ سندھ کی پریس کانفرنس، خودکش حملے کیلئے تیار طالبہ کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا
(فوٹو: آن لائن)

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ایک بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرکے خودکش حملے کیلئے تیار کیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ بچی کو دہشت گردوں نے کہانیاں سنا کر ذہن سازی کی۔ اس دوران بچی نے بھی انکشاف کیا کہ اس کی ذہن سازی کی گئی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بچی کے اہل خانہ اور پتے کو سامنے نہ لایا جائے۔ حکومت ان کی بہترین کیلئے مدد کرے گی جو ہماری ترجیح ہے۔ پوری کوشش ہوگی کہ بچی دوبارہ اپنی تعلیم شروع کرے اور اپنے وطن کی خدمت کرے۔

اے آئی جی سی ٹی ڈی کا بیان

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اہلکار نے انسٹاگرام کے ذریعے بچی سے رابطہ کرنے کے بعد بچی کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا جو عام بچوں کی طرح سوشل میڈیا استعمال کر رہی  تھی جسے نفرت انگیز مواد دے دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بچی کی ذہن سازی کی گئی اور اسے ریاست مخالف بنایا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے بچی کو خودکش بمبار بننے سے بچالیا ہے۔ کم عمری کی وجہ سے ہم بچی کو ملزم نہیں سمجھتے۔ بچی کراچی سے باہر اسنیپ چیکنگ کے دوران پکڑی گئی۔

بچی پکڑنے کے بعد اس کی فیملی کو بلا کر تمام چیزیں بتائی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہم انہیں فوجداری نظام انصاف کی جانب لے کر نہیں جانا چاہتے۔ بچی کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

Related Posts