سندھ حکومت فلور ملز کے دباؤ کے آگے بے بس! ٹریڈرز کی گندم کی فراہمی بند

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ میں فلور ملز اور حکومت کے درمیان بڑھتے تنازعے نے ایک بار پھر ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ فلور ملز کی جانب سے ٹریڈرز کو گندم فراہم کرنے پر احتجاج اور الٹی میٹم کی دھمکی کے بعد سندھ حکومت نے فوری طور پر ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی کے آرڈرز منسوخ کر دیئے ہیں۔

حکام کے مطابق محکمہ فوڈ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹریڈرز کو اب گندم کے تمام چالان روک دئیے جائیں۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ٹریڈرز کو گندم فراہم کی تو 15 جنوری کے بعد آٹے کی قلت پیدا ہو سکتی ہے اسی خدشے کے پیش نظر انہوں نے احتجاج کی دھمکی دی تھی۔

اس تنازعے کے دوران سندھ حکومت نے فلور ملز کی شکایت پر سیکریٹری فوڈ کو سبکدوش کر کے 20 گریڈ کے غلام عباس کو نیا سیکریٹری فوڈ مقرر کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فلور ملز نے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی بند کی جائے۔

سندھ میں گندم کی سبسڈی کا راز فاش! فلور ملز ایسوسی ایشن نے اہم ترین حقائق ظاہر کردیئے

یہ اقدام سندھ میں گندم کی منصفانہ تقسیم اور آٹے کی فراہمی کے مسائل پر فلور ملز اور حکومت کے درمیان جاری تنازعے کا تازہ ترین پہلو ہے۔

Related Posts