افریقی طوطے نے برطانوی مالکن کے ہوش اڑادیئے! ایمازون سے ہزاروں روپے کی شاپنگ کر ڈالی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سی این این)

ایک افریقی گرے طوطے نے ایمیزون کی اسمارٹ اسسٹنٹ الیکسا سے شاپنگ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ یہ طوطا جس کا نام روکو ہے۔یہ طوطا نیشنل اینیمل ویلفیئر ٹرسٹ نامی چیریٹی سے حاصل کیا گیا ہے۔

روکو کو چیریٹی کی اسٹاف ممبر میریئن وِشنِوسکی نے گود لیا کیونکہ یہ طوطا پچھلے گھروں میں ایڈجسٹ نہیں ہو پا رہا تھا اور بری زبان استعمال کرتا تھا لیکن میریئن کے گھر میں روکو نے جلد ہی الیکسا سے بات چیت کرنا سیکھ لیا۔ فیملی اکثر گروسری لسٹ اپ ڈیٹ کرتی تھی اور روکو بھی اس گفتگو میں شامل ہو کر آئٹمز کی تجویز دینے لگا۔

روکو نے کیا آرڈر کیا؟

طوطے نے گروسری لسٹ میں سٹرابیریاں اور بروکولی شامل کیں جن کی قیمت تقریباً 13 ڈالر تھی۔ چیریٹی کی پرانی بلاگ پوسٹ کے مطابق، روکو نے پہلے تربوز، کشمش اور آئس کریم جیسی ٹریٹس بھی مانگی تھیں۔علاوہ ازیں وہ الیکسا سے رومانٹک میوزک چلانے کی درخواست بھی کرتا تھا۔

مالکن کو کب پتہ چلا؟

طوطے کی مالکن میریئن کو تب پتا چلا جب انہوں نے الیکسا سے شاپنگ لسٹ سننے کو کہا تاہم خوش قسمتی سے آرڈر ڈیلیور نہیں ہوا کیونکہ الیکسا میں لاگ ان کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے آرڈر منسوخ ہو گیا۔

میریئن نے کہا کہ خوش قسمتی سے پروڈکٹس ڈیلیور نہیں ہوئیں کیونکہ آرڈر پروسیس کرنے کے لیے لاگ ان کرنا پڑتا ہے تو ہم نے آئٹمز منسوخ کر دیے۔

اب میریئن نے الیکسا پر پن کوڈ سیٹ کردیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال نہ ہو۔ اگرچہ فیملی پن کوڈ زور سے بولتی ہے اس لیے امکان ہے کہ روکو بھی اسے سیکھ لے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔

میریئن نے کہا کہ مجھے الیکسا سے کوئی تشویش نہیں کیونکہ پورا گھر اسے استعمال کرتا ہے اسی لیے روکو بھی اس سے مانوس ہو گیا۔

یہ واقعہ نہ صرف مزاحیہ ہے بلکہ اس سے اسمارٹ ڈیوائسز کے روزمرہ زندگی میں دلچسپ اور غیر متوقع استعمال کی بھی جھلک ملتی ہے۔

Related Posts