راولپنڈی میں نومولود کو بے حس و حرکت پا کر ڈاکٹرز نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا تاہم جب والدین نے بچہ وصول کیا تو وہ زندہ نکلا، جس پر ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تشویشناک واقعہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹرز نے نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرڈالا، تاہم جب والدین نے انکشاف کیا کہ بچہ زندہ ہے تو اسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ بچہ گزشتہ روز پیدا ہوا جس کی حالت خراب تھی۔ ڈاکٹرز نے بچے کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر میت لواحقین کے حوالے کرنے کی تصدیق کردی، لیکن جب والدین نے بچہ وصول کیا تو اس کا سانس چل رہا تھا اور اسے آکسیجن ماسک لگا ہوا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ لزارس سنڈروم کا شکار تھا جس میں سانس کی رفتار مدھم پڑ جاتی ہے، معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








