ہالی ووڈ اداکار اور معروف مارشل آرٹسٹ جیکی چین نے حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ کیسے غزہ کے ایک بچے کی باتوں نے انہیں رونے پر مجبور کردیا، جس کا کہنا تھا کہ یہاں بچے بڑے نہیں ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے چینی اداکار جیکی چین نے اپنی وائرل ویڈیو میں کہا کہ حال ہی میں ایک ویڈیو دیکھی اور جیسے ہی غزہ کے اس بچے کو بات کرتے ہوئے سنا، میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔
وائرل ویڈیو کے مطابق جیکی چین نے کہا کہ جب بچے سے پوچھا گیا کہ تم بڑے ہو کر کیا بنو گے؟ تو اس نے جواب دیا کہ ہماری طرف کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔ یہ سن کر میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگے۔
🚨🇵🇸 Jackie Chan raises his voice against the suffering of Palestinian children in Gaza.pic.twitter.com/qL1WhoBPMw
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinklle) December 31, 2025
جیکی چین نے کہا کہ غزہ کے بچے روزانہ بمباری کا سامنا کر رہے ہیں اور اس بچے کی بات میں کوئی جذباتی اظہار نہیں تھا۔ جیکی چین کے مطابق بڑھاپا ایک خوشی ہے اور جب بچہ یہ کہے کہ وہ کبھی بڑا نہیں ہوسکے گا تو اس سے انسانی دل کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








