ویڈیو: چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ، ملزمان نے خاتون کو گاڑی سے نیچے پھینک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اجتماعی زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

چلتی ہوئی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ زیادتی کے بعد ملزمان نے خاتون کو گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی شہر فرید آباد میں پیش آیا جس میں ایک 28 سالہ خاتون کو چلتی وین میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان خاتون کو پھینک کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی وین تحویل میں لے لی۔ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جو ذہنی صدمے کے باعث بیان نہیں دے سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آنے والے اس واقعے میں خاتون گاڑی کا انتظار کر رہی تھی کہ 2 نوجوانوں نے لفٹ دینے کا کہا اور گھر چھوڑنے کا جھانسہ دیتے ہوئے اپنی وین میں سوار کرلیا۔ ملزمان نے خاتون کو شدید زدوکوب کرکے صدمے سے دوچار کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ڈھائی گھنٹے تک وین میں رکھا گیا اور دونوں ملزمان باری باری اس کے ساتھ زیادتی کرکے رات کو 3 بجے چلتی ہوئی وین سے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ اس کے نتیجے میں خاتون کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخمی ہوگئی۔

خاتون کے اہل خانہ نے اسے ہسپتال منتقل کردیا جس کے چہرے پر 10 سے 12 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون طبی اعتبار سے خطے سے باہر ہے تاہم شدید ذہنی صدمے کے باعث تفصیلی بیان ریکارڈ کرنے کے قابل نہیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں وین سڑک پر چلتی ہوئی نظر آتی ہے جس کے اطراف میں دیگر گاڑیاں موجود ہیں۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی۔ متاثرہ خاتون کی بہن نے پولیس کو درخواست دی تھی۔ درخواست کے مطابق خاتون نے شام ساڑھے 8بجے فون کرکے ایک سہیلی کے گھر جانے کا بتایا تھا۔

درخواست کے مطابق متأثرہ خاتون کو امید تھی کہ وہ 3 گھنٹے میں سہیلی کے گھر سے واپس آجائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شادی شدہ اور 3 بچوں کی ماں ہے جو گھریلو تنازعے کے باعث شوہر سے الگ رہ رہی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد واقعے کی مزید تفتیش کا آغازکردیا ہے۔

Related Posts