پیٹرول سستا ہونے کے ساتھ ہی حکومت نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ کرایوں میں 60روپے سے 180روپے تک کی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ شب کم کرنے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔ لاہور سے اسلام آباد کے کرائے میں 60روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910روپے سے کم کرکے 1850روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مری کا کرایہ 2ہزار370روپے سے کم کرکے 2ہزار290 روپے تک لایا گیا ہے۔ اسی طرح فیصل آباد کا کرایہ 1010 روپے سے کم کرکے 980 روپے کردیا گیا۔
سیکریٹری آر ٹی اے رانا محسن کے مطابق پشاور کا کرایہ 2ہزار610روپے سے کم کرکے 2ہزار530روپے کردیا گیا، مانسہرہ کا کرایہ 2ہزار 500روپے سے کم کرکے 2ہزار420روپے کردیا گیا۔ اسی طرح ایبٹ آباد کا کرایہ 2ہزار310 روپے سے کم کرکے 2ہزار 240 روپے تک لایا گیا ہے۔
صادق آباد کا کرایہ 2ہزار 510 روپے سے کم کرکے 2 ہزار 430 روپے، ملتان کا 1 ہزار 700 روپے سے کم کرکے 650روپے، کراچی کا 5ہزار 800 روپے سے 5 ہزار 620 روپے جبکہ سکھرکا 3 ہزار 510 روپے سے کم کرکے 3400روپے تک لایا گیا ہے۔ کرایہ کم ہونے کے باعث شہریوں کیلئے سفری سہولیات سستی ہوگئین۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








