ملک کے پانچ بڑے کون ہیں، جو ملکی حالات بہتر کرسکتے ہیں؟ رانا ثناء نے راز کی بات بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناءاللہ، فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے 5 بڑے ہیں، ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 2025 میں اچھی خبریں آئیں، امید ہے 2026 مزید معاشی استحکام کا سال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے  ان کو بند کیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر جان نہیں چھڑاسکتی کہ ان اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول اور تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کو ان اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی اختیار کر کے بند کرنا چاہیے۔

اگران اکاؤنٹس سے صرف پروپیگنڈا ہی کرنا ہے تو مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے خلاف کریں۔ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی،  پی ٹی آئی پہیہ جام نہیں کرپائے گی اور اس کے مزید نقصانات ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کو ایسا دھرلیا جائے گا کہ یہ پھر گلہ کریں گے،  پی ٹی آئی  احتجاج کی کال کو واپس لے۔

ملک کے 5  بڑے ہیں، ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں،  رابطہ ہونا چاہیے، اگر یہ رابطہ ہوا تو صورت حال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔

ان 5  بڑوں میں نوازشریف، شہبازشریف،آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ایک اور شخصیت ہیں، جب تک ان 5  شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے تو بریک تھرو نہیں ہوگا، میرے اور عامر ڈوگر کے  رابطوں سے بریک تھرو نہیں ہوگا۔

Related Posts