سفاک شخص نے بیوی کو ٹوکے سے مار مار کر قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

لاہور کے فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ بیوی اقراء کو ٹوکے سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ اور اے ایس پی ڈیفنس بریرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر علی رضا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔

 پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Related Posts