دھرندھر نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچایا! جانیں کمائی کا ریکارڈز جو آپ کو چونکا دے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بنی اسپائی تھرلر فلم دھرندھر نے بالی ووڈ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے بھارت میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا خالص بزنس کیا جبکہ عالمی سطح پر مجموعی کمائی 1186 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

فلم 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوئی تھی اور صرف 30 دنوں میں بھارت میں 806.80 کروڑ روپے کی نیٹ کمائی کر لی۔ ہفتہ وار بزنس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے ہفتے 218 کروڑ، دوسرے ہفتے 261.5 کروڑ، تیسرے ہفتے 188.3 کروڑ اور چوتھے ہفتے 115.7 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں دھرندھر نے بالی ووڈ کی سابقہ ہٹ فلمیں جیسے جوان اور چھاوا پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں جبکہ اکشے کھنہ، آرجن رامپال، آر مادھون، سنجے دت، راکیش بیدی، سارہ ارجن اور دانش پنڈور نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم دو حصوں کی سیریز کا پہلا حصہ ہے اور کہانی ایک بھارتی جاسوس کی کراچی میں جرائم اور سیاست کی دنیا میں داخل ہونے پر مبنی ہے جس میں حقیقی واقعات جیسے آئی سی 814 طیارہ اغوا، پارلیمنٹ حملہ اور ممبئی حملے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

معروف فلم ساز انوراگ کیشپ نے فلم کو شاندار قرار دیتے ہوئے عادلت دھر کی ہدایت کاری اور رانویر سنگھ کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا۔ انہوں نے فلم کی پرعزم اور پراعتماد وژن کی تعریف کی۔ ادھر جنوبی سپر اسٹار سوریا نے اسے ماسٹر پیس قرار دیا اور رنویر سنگھ، اکشے کھنہ اور آر مادھون کی پرفارمنس کو بھی خاص طور پر سراہا۔

فلم انڈسٹری اور ناظرین کی جانب سے حاصل ہونے والی زبردست پذیرائی نے دھرندھر کو بالی ووڈ کی یادگار کامیابی بنا دیا ہے اور اب اس کے سیکوئل کے لیے شائقین میں بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts