محبت تیرے انجام پر رونا آیا، پسند کی شادی کیلئے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون کی زبردستی واپسی

تازہ ترین

تازہ ترین

سربجیت کور، فائل فوٹو

پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی سکھ خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔

نجی چینل  نے رینجرز ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ مل کر پاکستان آنے والی بھارتی خاتون کو پریڈ کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، ان کے ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ واپس بھارت نہیں گئیں۔

Related Posts