پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی سکھ خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔
نجی چینل نے رینجرز ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ مل کر پاکستان آنے والی بھارتی خاتون کو پریڈ کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
خیال رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، ان کے ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ واپس بھارت نہیں گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








