وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کزن کی گاڑی سے منشیات برآمد؟ جانیں اصل معاملہ ہے کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل کے کزن محمد حنیف آفریدی کی گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔ مذکورہ دعوے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اینکر پرسن سعدیہ خالد کی ٹوئٹ کے مطابق محمد حنیف آفریدی کی گاڑی سے مبینہ طور پر 12.5 من چرس برآمد کی گئی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دعویٰ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم کو رہا کروانے کے لیے ایکسائز پولیس پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ کئی روز مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پر مسلسل منشیات اسمگلنگ سے متعلق الزامات عائد کیے جا رہے ہیں جس کے باعث صوبائی حکومت ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

تاحال اس معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت، وزیرِ اعلیٰ سہیل یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا جبکہ خبر میں کیے گئے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایسے دعوؤں کو حتمی نتائج اخذ کرنے سے قبل سرکاری تحقیقات اور مؤقف کا انتظار ضروری سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts