کمسن کھلاڑی سے جنسی زیادتی، پورا ملک سراپا احتجاج، شوٹنگ کوچ عہدے سے برطرف

تازہ ترین

تازہ ترین

جنسی زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

بھارت میں 17 سالہ کمسن کھلاڑی سے جنسی زیادتی کے معاملے پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے، جہاں خواتین کے خلاف جنسی جرائم مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ شوٹنگ کوچ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل لیول کے شوٹنگ کوچ نے 17سالہ خاتون کھلاڑی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو عہدے سے معطل کردیا۔ ہریانہ پولیس نے شوٹنگ کوچ انکش بھردواج کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ملزم نے فرید آباد کے ہوٹل میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شوٹنگ کوچ انکش بھردواج پر الزام ہے کہ اس نے کارکردگی کی جانچ کیلئے کم عمر کھلاڑی کو ہوٹل کے کمرے میں اس وقت بلایا جب نئی دہلی میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج پر نیشنل لیول کا شوٹنگ ایونٹ جاری تھا۔ الزام عائد کی گیا کہ کوچ نے کمسن کھلاڑی کو پہلے تو ہوٹل کی لابی میں اور پھر دباؤ ڈال کر کمرے میں آنے پر مجبور کردیا۔

شکایت میں کہا گیا کہ کمرے میں لے جا کر کھلاری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس پر متأثرہ کھلاڑی کے اہل خانہ نے تفصیلی شکایت درج کرائی۔ منگل کے روز درج کیا گیا مقدمہ سامنے آنے کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی گئی۔ مقدمے کا اندراج بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کے تحت درج کیا گیا۔

بعد ازاں بھارتی رائفل ایسوسی ایشن نے انکش بھردواج کو تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا۔ سیکریٹری جنرل پون کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ ملزم کوچ کو تفتیش کی تکمیل تک کوئی نیا عہدہ یا ذمہ داری دئیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

ملزم پر زیادتی کا شکار بننے والی کھلاڑی کے کیرئیر اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ کمسن کھلاڑی کا یہ بھی الزام ہے کہ یہی کوچ اس سے قبل ایک اور خاتون شوٹر کو بھی ہراساں کرچکا ہے۔

Related Posts