خودکشی کی کوشش کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کی جنرل ہسپتال آمد، زیر علاج طالبہ سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

حنا پرویز بٹ
(فوٹو: آن لائن)

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویزبٹ نے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج طالبہ سے ملاقات کی ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات ک مطابق لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ سے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملاقات کی۔ اسپتال کے دورے کے موقعے پر حنا پرویز بٹ کی ملاقات طالبہ کے اہل خانہ سے بھی ہوئی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ زیر علاج طالبہ کو ہوش آگیا ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ اب ان کی حالت میں نمایاں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ طالبہ کی جان بچانا اوّلین ترجیح ہے۔ جنرل ہسپتال علاج کے ہر مرحلے کی سخت مانیٹرنگ کرے۔

گفتگو کے دوران حنا پرویز بٹ نے کہا کہ طالبہ کو بہترین طبی نفسیاتی اور ری ہیبلٹیشن کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور گھریلو کشیدگی سمیت واقعے کے تمام پہلوں کی باریک بینی سے تحقیقات ضروری ہیں۔پسند کی شادی اور تعلیم سے متعلق دباؤ کے پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ واقعے سے قبل طالبہ کی آخری کال اور موبائل ریکارڈ کی فرانزک جانچ بھی کی جارہی ہے۔ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے سے قبل اور بعد کے تمام حقائق قانون کے مطابق سامنے لائے جائیں گے۔

Related Posts