پی ایس ایل کی تاریخ کا بڑا دھماکا! ٹیم 7 کیلئے 175 کروڑ کی بولی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے جہاں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیم کے حصول کے لیے لگنے والی بولیوں نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق فرنچائز ایف کے ایس نے لیگ کی ٹیم نمبر 7 کے لیے غیر معمولی طور پر بھاری بولی لگا دی ہے جس نے شائقین اور تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق FKS کی جانب سے ٹیم 7 کے لیے 175 کروڑ پاکستانی روپے کی بولی دی گئی ہے جسے پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک انتہائی بڑی اور غیر متوقع رقم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد لیگ کی کمرشل ویلیو، برانڈ پاور اور مستقبل کے امکانات پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پر اس بولی کو حیران کن اور پاگل پن کی حد تک بڑی رقم قرار دے رہے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش پی ایس ایل کے بڑھتے ہوئے عالمی قد اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

Related Posts