صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافی 10 دن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔
اس سے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعطیلات 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک ہوں گی تاہم سرد موسم میں مزید شدت کے باعث صوبائی حکومت نے ان تعطیلات میں اضافے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے اجلاس میں محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد موسم کی شدت اور طلبہ کی حاضری کو مدِنظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ والدین کی طرف سے بھی شدید سردی کی وجہ سے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے مطالبات سامنے آئے تھے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت اور حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے اور موسم کی صورتحال کے مطابق مناسب اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








