پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی فوج کی غلطی، میزائل لگنے سے بحریہ کی کشتی ڈوب گئی، 40 فوجی ہلاک
ایرانی فوج کی غلطی، میزائل لگنے سے بحریہ کی کشتی ڈوب گئی، 40 فوجی ہلاک

پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے یہ تجربہ شمالی بحیرہ عرب میں ہمہ جہت جنگی مشق کے دوران کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔دورانِ مشق پاک بحریہ نے عملی تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ایل وائے 80این سطح زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب لائیو فائر ہوا۔پاک بحریہ نے جدید بحری جنگ کے تقاضوں کے مطابق روایتی اور بغیر پائلٹ صلاحیتوں کا عملی استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ پاک بحریہ کے ائیر ڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے جبکہ اس تجربے کے دوران میزائل نے اپنے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے پاک بحریہ کے کامیاب تجربے پر  مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک نیوی کے جوانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے زمینی اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لوئٹرنگ میونیشن نے درست اور مؤثر اسٹرائیک صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا۔

Related Posts