بھارت سمیت دنیا بھر میں سیکڑوں کروڑ کا بزنس کرنے والی پاکستان مخالف فلم دھرندر کی اداکارہ سارہ ارجن نے اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں، جو وائرل ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں بلاک بسٹر فلم دھرندر میں شاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سارہ ارجن کی عمر اس وقت 20سال ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اداکاری کی مہارت اور انداز دونوں کے باعث توجہ حاصل کر رہی ہے۔
اداکارہ کی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصاویر میں سارہ ارجن ڈیپ نیک لائن اور منفرد پھولوں کے ڈیزائن سے مزین لباس میں نظر آئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے پراگندہ بال ان کو اور خوبصورت ظاہر کرتے ہیں۔
مختلف تصاویر میں اداکارہ سارہ ارجن نے الگ الگ انداز کے پوز دئیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی تصاویر کو بہت پسند کیاجارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس سیکشن میں اداکارہ سارہ ارجن کو خوب داد دی اور ان کی ایک ویڈیو کو بھی سراہا جس میں ان کی اداکاری کے مختلف سال دکھائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ فلم دھرندر میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ اکشے کھنہ کی رحمان ڈکیت کے روپ میں اداکاری نے سوشل میڈیا صارفین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ اداکارہ سارہ ارجن نے بھی فلم میں جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








