بھارتی گجرات کے ضلع نوادری میں ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ انتہائی وحشیانہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جب لڑکی رات آٹھ بجے ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلی تو باہر موجود تین مشتبہ افراد نے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا ویرانے میں لے گئے جہاں ان کے مزید 5 ساتھی بھی موجود تھے نے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں کچھ لڑکے قریبی جاننے والے بھی تھے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے جسمانی تعلق کا مطالبہ مسترد کیا تو ملزمان نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی کے والد نے اسے گھر میں نہ ہاکر آس پاس گاؤں میں تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم صبح لڑکی اپنے والد کی گاڑی کے قریب سے خوفزدہ حالت میں ملی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (چکھلی ڈویژن) بی وی گوہل نے بتایا کہ لرکی نے شدید خوف کی وجہ سے اس نے دروازہ نہیں کھٹکھٹایا اور باپ کی وین کے پاس نیم مردہ حالت میں سوگئی تھی۔
پولیس کرائم برانچ نے واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر تمام 8 ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کا میڈیکل معائنہ مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کی کاؤنسلنگ کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
یہ واقعہ بھارت میں نابالغ لڑکیوں کی حفاظت، خاص طور پر گھریلو اور مقامی سطح پر موجود خطرات کو ایک بار پھر اجاگر کر رہا ہے۔ پولیس کی فوری کارروائی کی تعریف کی جا رہی ہے لیکن سماجی سطح پر شدید غم و غصہ اور احتجاج کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








