انڈین آئیدل 3 کے فاتح گلوکار پرشانت تمنگ انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پرشانت تمنگ
(فوٹو: آن لائن)

معروف گلوکار، اداکار اور انڈین آئیڈل 3 کے فاتح پرشانت تمنگ 43سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ دارجلنگ سے تعلق رکھنے والے نیپالی نژاد گلوکار نے 2004 میں انڈین آئیڈل 3 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انڈین آئیڈل 3 میں جیت کے ساتھ ہی پرشانت تمنگ کا ستارہ عروج پر آگیا تھا، آزادانہ میوزک کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد پرشانت تمنگ نے ہندی اور نیپالی دونوں زبانوں کے گیتوں پر مبنی البم بھی ریلیز کیا تھا اور فلموں کیلئے بھی پلے بیک سنگنگ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MissMalini (@missmalini)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرشانت تمنگ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ انہوں نے نیپالی فلمز گورکھا پلٹن، انگولو یومایاکو اور ہمت 2 کیلئے بھی گیت گائے، نیپال میں بطور اداکار بھی شہرت حاصل کی اور 2011، 2014 اور 2015 سمیت مختلف برسوں میں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پرشانت تمنگ کے انتقال پر ان کے مداحوں میں تشویش اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے راج اینڈ ڈی کی مقبول ایمازون پرائم ویڈیو کرائم تھرلر سیریز پاتول لوک کے سیزن 2 میں ڈینیل اچو کے کردار سے ہندی زبان کی اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

Related Posts