اقوام متحدہ میں اپنا کیریئر بنانے چاہتے ہیں؟ جانیں یو این والنٹیر بننے کیلئے درخواست دینے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اقوام متحدہ نے سال 2026 کو انٹرنیشنل ایئر آف والیئنٹیئرزم قرار دیا ہے جس کا مقصد رضاکارانہ خدمات کو پائیدار ترقی، امن کے قیام اور انسانی امداد کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر تسلیم کرنا اور فروغ دینا ہے۔ اسی سلسلے میں یونائیٹڈ نیشنز والیئنٹیئرز پروگرام کے تحت 2026 کے لیے دنیا بھر کے نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کیلئے متعدد رضاکارانہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یونائیٹڈ نیشنز والیئنٹیئرز پروگرام دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ نیٹ ورک ہے جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام تین بڑی کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔

آن لائن رضاکار (Online Volunteers)

اس کیٹیگری کے تحت افراد گھر بیٹھے آن لائن خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی مخصوص ڈگری یا پیشگی تجربے کی شرط نہیں ہے۔ گرافک ڈیزائن، تحریر و تدوین، ترجمہ، سوشل میڈیا مینجمنٹ، تدریس اور دیگر کئی شعبوں میں مواقع دستیاب ہیں۔ آن لائن رضاکاروں کو کام مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے تاہم اس میں مالی معاوضہ شامل نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود عالمی سطح پر ایکسپوزر اور نیٹ ورکنگ کا بہترین موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

نیشنل رضاکار (National Volunteers)

یہ مواقع افراد کو اپنے ہی ملک میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ نیشنل رضاکار مقامی ترقیاتی منصوبوں اور کمیونٹی پروجیکٹس پر کام کرتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر ہے جبکہ تعلیم اور تجربے کا انحصار متعلقہ پوزیشن پر ہوتا ہے۔

انٹرنیشنل رضاکار (International Volunteers)

انٹرنیشنل رضاکار بیرونِ ملک خدمات انجام دیتے ہیں جن میں امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک شامل ہیں۔ یہ مواقع مکمل طور پر فنڈڈ ہوتے ہیں جن میں ماہانہ گزارہ الاؤنس، سیٹلنگ اِن گرانٹ، سفری اخراجات، انشورنس، چھٹیاں، تربیت اور ری سیٹلمنٹ الاؤنس شامل ہوتا ہے۔ یہ تقرریاں عام طور پر 6 سے 12 ماہ کے لیے ہوتی ہیں جنہیں زیادہ سے زیادہ چار سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ مواقع ڈیولپمنٹ، انسانی امداد، امن سازی، ماحولیات، پروجیکٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں دستیاب ہیں۔

اہلیت (Eligibility)

اس پروگرام کے لیے دنیا بھر کے ممالک، بشمول پاکستان کے شہری درخواست دے سکتے ہیں۔ کم از کم عمر 18 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 80 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار کے لیے انگریزی، فرانسیسی یا ہسپانوی زبان میں سے کم از کم ایک زبان میں مہارت ضروری ہے۔ تعلیم اور تجربے کی شرط متعلقہ پوزیشن کے مطابق ہوتی ہے۔ پروگرام کیلئے کسی قسم کی درخواست فیس نہیں لی جاتی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

خواہشمند امیدوار اقوام متحدہ کے رضاکارانہ پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ www.unv.org

پر جا کر Unified Volunteering Platform (UVP) کے ذریعے اپنا پروفائل بنائیں۔ پروفائل میں بنیادی معلومات، تعلیم، تجربہ، مہارتیں اور زبانوں کی تفصیلات شامل کرنا ضروری ہے۔ پروفائل کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہے۔

پروفائل مکمل ہونے کے بعد دستیاب پوزیشنز دیکھی جا سکتی ہیں اور دلچسپی کی پوزیشنز کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ UNV ٹیم امیدوار کے پروفائل کا جائزہ لے کر موزوں پوزیشن کے ساتھ میچنگ کرتی ہے جس کے بعد منتخب امیدوار کو انٹرویو اور کنٹریکٹ کی پیشکش کی جاتی ہے۔

2026 کے لیے اہم نکات

یکم اپریل 2026 سے Unified Conditions of Service نافذ ہوں گی جن کے تحت پروگرام کو مزید لچکدار اور جامع بنایا جائے گا۔ ان میں ریموٹ، پارٹ ٹائم اور شارٹ ٹرم آپشنز بھی شامل ہوں گے۔ امریکا میں کچھ مخصوص پوزیشنز دستیاب ہو سکتی ہیں تاہم زیادہ تر مواقع عالمی سطح پر ہوں گے اس لیے ہر پوزیشن کی تفصیل بغور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آن لائن رضاکار فوری طور پر کام شروع کرسکتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل رضاکاروں کے لیے پوزیشنز وقتاً فوقتاً جاری کی جاتی رہیں گی۔

یہ پروگرام نہ صرف عالمی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا نایاب موقع فراہم کرتا ہے بلکہ پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے حصول میں عملی کردار ادا کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ خواہشمند افراد فوری طور پر اپنا پروفائل بنا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔

Related Posts