لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا نایاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں 700روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں آٹے کا 20کلو کا تھیلہ عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔ 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905روپے تک جا پہنچی ہے۔
مختلف شہروں میں 15کلوگرام وزن کا حامل آٹے کا تھیلہ 1500روپے سے بڑھ کر 1750روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔ گزشتہ 10روز میں گندم کا ریٹ 3700روپے سے بڑھ کر 4400روپے فی من ہوگیا۔ لاہور میں گندم 4450روپے فی من پر فروخت ہونے لگی۔
گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم کی قیمت 4500روپے فی من ہوگئی۔ راولپنڈی میں فی من گندم کی قیمت 4800روپے جبکہ ملتان میں 4450روپے فی من ہوگئی۔ گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








