کراچی ساحل سمندر پر بڑے پیمانے پر آتشزدگی، کئی کنٹینر لپیٹ میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

کراچی ساحل سمندر پر کپڑے کے کنٹینر میں لگنے والی آگ نے متعدد کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق کیماڑی ویسٹ ہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

 ترجمان ریسکیو  1122 نے بتایا کہ آگ نے  متعدد کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جسے   بجھانے کیلئے 13 فائر ٹینڈرز  مصروف ہیں۔

پورٹ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے کراچی پورٹ پر 2 جہازوں پر ہینڈلنگ روک دی گئی ہے۔

Related Posts