پنجاب کے تاریخی شہر خوشاب میں بڑی بہن نے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خوشاب کے علاقے جوڑا کلاں میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی تلاش جاری ہے تاہم اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ بظاہر یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمہ کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واقعے کے متعلق اہلیان علاقہ سے پوچھ گچھ جاری ہے تاہم ملزمہ کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے وجہ موت کا درست تعین ہوسکے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کاہنہ سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 3 افراد کی رسی سے بندھی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
تہرے قتل کی یہ لرزہ خیز واردات لاہور کے علاقے کاہنہ کی ایک نجی سوسائٹی میں پیش آئی، ملزمان نے مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا ، مقتول باپ کی شناخت 83سالہ نعمان کے نام سے ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








