شوہر کو قتل کرکے صحن میں دفن کر دیا! ملاکنڈ میں دل دہلا دینے والا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

Two shot dead in honour killing incident in Quetta
(فوٹو؛ فائل)

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے پرانا سخاکوٹ میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر کے صحن میں دفنا دی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول لطف الرحمن چند روز سے لاپتہ تھا جس پر اس کے بھائیوں نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملاکنڈ لیویز نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں اور مقتول کی اہلیہ کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا۔

دورانِ تفتیش خاتون نے اپنے شوہر کے قتل کا اعتراف کر لیا جس کے بعد لیویز اہلکاروں نے ملزمہ کی نشاندہی پر گھر کے صحن میں کھدائی کی۔ کھدائی کے دوران دفن شدہ لاش برآمد کر لی گئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

Related Posts