گل پلازہ حادثہ؛ 40 لاپتا افراد کی فہرست منظرِ عام پر! اہلِ خانہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی کے معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے بعد صورتحال تاحال تشویشناک ہے جہاں کئی افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 40 لاپتا افراد کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں ان کے نام اور عمریں شامل ہیں۔

یہ وہ افراد ہیں جن سے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ دار گزشتہ رات سے رابطہ قائم کرنے میں ناکام ہیں۔ آتشزدگی کے بعد مختلف ذرائع سے درجنوں مردوں، خواتین اور بچوں کے لاپتا ہونے کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں جنہیں یکجا کیا جا رہا ہے۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے لاپتا افراد سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی گمشدگی سے متعلق تفصیلات اس ڈیسک پر جمع کروا رہے ہیں تاکہ تلاش کا عمل تیز کیا جا سکے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر جنوبی سے رابطہ کرکے گل پلازہ آتشزدگی کے بعد لاپتا افراد کی فوری تلاش کی ہدایت کی تھی۔

سندھ حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے معلومات اور گمشدگی کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائنز بھی قائم کر دی ہیں۔ شہری درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں

021-99206372

021-99205625

021-99205670

0313-5048048

021-99201196

021-99205691

حکام کے مطابق موصول ہونے والی تمام اطلاعات کی بنیاد پر ریسکیو اور تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts