پشاور یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی بے ہودہ مخلوط پارٹی کس نے کروائی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور یونیورسٹی پارٹی، فوٹو سوشل میڈیا

پشاور یونیورسٹی میں ویلکم پارٹی کے دوران طلبہ و طالبات کی مخلوط اور بے ہودہ ماڈلنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے نوٹس لے کر تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے، اس واقعے پر سوشل میڈیا پر زبردست طوفان مچا ہوا ہے۔

پشاور یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں 15 جنوری کو  ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلبہ و طالبات کی جانب سے کی گئی ماڈلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے بڑے پیمانے پر تنازع کو جنم دیا۔ اس واقعے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق قائم کی گئی کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں منعقدہ ویلکم پارٹی کے دوران پیش آنے والے واقعے کی مکمل انکوائری کرے گی۔ کمیٹی کو واقعے کے تمام پہلوؤں اور حقائق کا تعین کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ جس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Related Posts