راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ متأثرہ علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ ہنزہ اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و  ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے غذر اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر کا علاقہ تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آج سے 10روز قبل ایبٹ آباد اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مری، گلیات اور سکردو بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متأثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Related Posts