خیبر پختونخوا، کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل اور گیس
(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے تاریخی ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس دریافت سے ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں بارگزئی ایکس 01 کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نشپا ایکسپلوریشن لائنسس کے تحت او جی ڈی سی ایل کے 65فیصد، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ  کے 30فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 5 فیصد کے شیئرز ہیں۔ مشترکہ منصوبے میں سمنا سوک اور شنواری فارمیشنز میں تیل اور گیس دریافت ہوئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران کنویں سے روزانہ حاصل ہونے والے تیل کا تخمینہ 3ہزار100بیرل جبکہ گیس کا 8.15ملین مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔ 30دسمبر 2024 کو کھودے جانے والے کنویں کو کنگریالی فارمیشن تک 5ہزار170 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ہے۔

اس سے قبل کنگریالی اور دتہ فارمیشنز میں بھی تیل اور گیس کی دریافت ہوچکی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملک کی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کمپنی کے ہائیڈروکاربن ذخائر کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی توانائی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

Related Posts