کراچی کے تجارتی مراکز کو کس کی نظر لگ گئی؟ صدر بازار کے ایک اور تجارتی مرکز شارجہ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی۔
گل پلازہ کے بعد منگل کے روز کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں صدر میں کوآپریٹو مارکیٹ کے قریب شارجہ سینٹر کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ 7 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک فائربرگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ کراچی میں ہفتے کی رات ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ 85 تاحال لاپتہ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








