کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا جہاں چوتھی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریسکیو اداروں کو فوری طور پر اطلاع دے دی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ دوبارہ سلگتی ہوئی کوئلوں اور اندرونی حصوں میں موجود آتش گیر مواد کے باعث لگی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت پہلے ہی شدید آتشزدگی سے متاثر ہو چکی ہے، جس کے باعث مختلف حصوں میں اب بھی دھواں اور حرارت موجود ہے اسی لیے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے باوجود فائر الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ شہریوں کو پلازہ کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں حالیہ دنوں میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جس کے بعد سے ریسکیو اور سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








