اہم مسلم بادشاہ نے ٹرمپ کے متنازع غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مراکش کے بادشاہ محمد پنجم، فائل فوٹو

شمالی افریقہ کے ایک اہم مسلم بادشاہ نے ٹرمپ کے متنازع غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی۔

شمالی افریقہ کے مسلم عرب ملک مراکش کی وزارت خارجہ کے مطابق مراکش کے بادشاہ نے بورڈ میں بطور بانی رکن شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطی میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بورڈ میں محدود تعداد میں بین الاقوامی رہنما شامل ہوں گے جو طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

وزارت خارجہ نے  کہا کہ مراکش بورڈ کے آئینی چارٹر کی توثیق کر گا اور مشرق وسطی میں ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے عزم کا اعادہ کرے گا۔

Related Posts