جیکب آباد میں 6 پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی! تحقیقات ایف ائی اے کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

جیکب آباد میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں گرفتار 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کے لیے کیس ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جیکب آباد کی عدالت نے گرفتار اہلکاروں کو مزید دو روز کے ریمانڈ پر پولیس حراست میں رکھنے کی اجازت دی ہے۔

ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق اس کیس میں دو تھانے دار، مقصود سنجرانی اور نواز بروہی کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔ تھانہ آر ڈی 52 کے ایس ایچ او سمیت مجموعی طور پر سات اہلکاروں پر یہ سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ ایس ایچ او اور دیگر چھ اہلکاروں نے اس کی پوتی کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔

وزیر داخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ ہدایات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹھل کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو الزامات کی ہر پہلو سے جانچ کرے گی اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے گی۔

سرکاری حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بروقت عمل میں لائی جا سکے۔

Related Posts